ہم وینزویلا کی حکومت کے حامی ہیں۔ روس کا اعلان

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وینزوئلا کے صدر نکولس مادرو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے
روس اور وینزویلا کے صدور نے ٹیلیفونی گفتگو میں تجارت، اقتصاد، توانائی، ثقافت، انسان دوستانہ امور اور سبھی دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبے جاری رکھنے پر زور دیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی دھمکیوں کے مقابلے میں وینزویلا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے بیرونی دباؤ کے مقابلے میں اپنے ملی مفادات اور قومی اقتداراعلی کے تحفظ میں نکولس مادورو کی پالیسی کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

Scroll to Top