امریکہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دو ایرانی ہیکرز، فاطمہ صدیقیان کاشی اور محمد باقر شیرین کار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے وہ 10 ملین ڈالر انعام دینے کے لیے تیار ہے۔ امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ افراد امریکہ کےاہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا چکے ہیں اور پاسداران انقلاب کی سائبر شاخ کے لیے کام کرتے ہیں