وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امدادی ٹیم کولمبو پہنچ گئی۔
امدادی ٹیم وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر سری لنکا میں حالیہ سیلاب میں مدد کیلئے بھیجی گئی ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان کولومبو میجر جنرل فہیم العزیز اور سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ نے پاکستانی ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا،پاکستانی سفیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے بھیجی گی خصوصی ٹیم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دیہانی کرائی اور سب سے مصافحہ کیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا ۔
سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے جلد ۲۰۰ ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی پہنچ جائےگی۔