عراقی صدر کی ایرانی سفیر سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر زور

عراق کے صدر نے ایران کے سفیر سے ملاقات میں بغداد تہران روابط کی تقویت کی اہمیت پر زور دیا ہے بغداد میں عراقی ایوان صدر نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ایران  کے سفیر نے صدرعراق سے ملاقات کی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق سفیر ایران نے اس ملاقات میں صدر عراق کو ان کے بھائی شمال جمال رشید کے انتقال کی تعزیت پیش کی اور مرحوم کے  لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس ملاقات میں ایران اور عراق کے باہمی روابط پر بھی گفتگو ہوئی اور صدر عراق نے تہران بغداد روابط کو اہم قرار دیا۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف مسائل میں  ہم آہنگی اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پربھی زور دیا گیا۔

Scroll to Top