ریلی کے اعلامیے کا متن درج ذیل ہے:
ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اسلام کے پرچم کو اٹھانے اور جہاد جاری رکھنے کا سلسلہ وہی ہے جو ہمارے بزرگوں، انصار کے اسلاف اور معزز باپ دادا نے جاری رکھا تھا۔ ہم اپنے پختہ عزم، ثابت قدمی اور دشمنوں و ان کے فوجی و سیکیورٹی وسائل کے مقابلے کی اگلی مرحلے کی جنگ کے لیے انتہائی بلند آمادگی پر تاکید کرتے ہیں، چاہے وہ سرکاری سرگرمیوں کے ذریعے ہو، عوامی شرکت یا عام رضاکارانہ بسیج کے ذریعے۔ ہم کبھی بھی اپنے برحق اور منصفانہ مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی فلسطین، لبنان اور دنیا کی دیگر مظلوم قوموں کو تنہا چھوڑیں گے۔
ہمارا ملک 30 نومبر (برطانوی استعمار سے آزادی کا دن) اس لیے مناتا ہے کہ دنیا کے تمام ظالموں اور ان کے کارندوں کو یہ حقیقت یاد دلائی جائے کہ ہر قسم کے قبضے و استعمار کا انجام زوال اور نابودی ہے، چاہے جتنا وقت لگ جائے، یہ انجام یقینی ہے، ہم تمام مظلوم قوموں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر اقوام میں ارادہ موجود ہو اور وہ خدا پر بھروسہ رکھیں، تو وہ عظیم فتوحات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یاد رہے کہ 30 نومبر وہ دن ہے جب یمن نے 129 سالہ برطانوی استعمار کے قبضے سے آزادی حاصل کی اور غیر ملکی قابضین کو ملک سے نکال باہر کیا، یہ ایک ایسا دن ہے جو شہدا کے خون اور عوامی مزاحمت کی بدولت رقم ہوا۔