وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنے والوں کو تنقید کا کوئی حق نہیں، دھاندلی کا شور کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کہ ان کے لیگل کاغذ کہاں ہیں، دھاندلی کا شور کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کہ ٹربیونل کیلئے کتنے کیس تیار کئے ہیں،بابر نواز خان نے پی ٹی آئی سے نشست چھین لی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے میثاق جمہوریت کی دعوت دی،اپوزیشن کو کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی،
ان کاکہناتھا کہ جب عدالتیں ان سے ثبوت مانگتی ہیں تو یہ تاریخیں مانگتے ہیں،الیکشن کے دوران ان کا رویہ سب کے سامنے ہے،اپنی سیاسی غلطی کو چھپانے کے لئے الزام لگانا قابل مذمت ہے، ان کی ہر قول و فعل میں تضاد ہے،ان کاکہناتھا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اداروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں، ان کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے شروع کی گئی مہم قابل مذمت ہے۔