اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مرکز پر حملہ

عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے مرکز پر فضائی حملہ کیا ہے، حملے میں ابو علی ہیثم طباطبائی کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔طباطبائی امریکا کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔اس سے پہلے بھی اسرائیل نے جنگ کے دوران میں ان کو دو مرتبہ ہدف بنانے کی کوشش کی تھی یہ ان پر تیسرا حملہ تھا۔ایک سینیئر امریکی اہلکار کے مطابق اسرائیل نے حملے سے قبل ہمین مطلع نہیں کیا تھا بلکہ حملے کے فوری بعد ہمیں اطلاع دی گئی، جبکہ اسرائیلی میدیا کے مطابق امریکا کو حملے قبل مطلع کردیا گیا تھا۔ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابقاسارئیل فوج نے ایک ایسے مرکز پر حملہ کیا ہے جو حزب اللہ کی تقویت و توانائی کا موجب تھا

Scroll to Top