غیرذمہ دارانہ رویہ اور سرکاری ملازمین کودھمکیاں، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو طلب کرلیا

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سہیل افریدی کو کل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا، وزیراعلی سہیل آفریدی اور این اے 18 سے امیدوار شہر ناز عمر ایوب کو نوٹسز جاری کردیے گئے، الیکشن کمیشن کل دن 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبے  کے چیف ایگزیٹو  کے غیر ذمہ دارانہ رویہ  کی وجہ سے این اے 18 ہری پور  میں پُرامن  ضمنی ا نتخاب کا  انعقاد  مشکل ہو گیا،  ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور  الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملہ اورووٹروں  کی جان کو بھی  خطرہ لاحق ہواہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف  سیکرٹری  اور آئی جی  سے میٹنگ کرنے کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے معاملے کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور امیدوار مسماۃ  شہرناز عمر ایوب کو الیکشنز ایکٹ 2017ء اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کل مورخہ 21 نومبر 2025 کو طلب کر لیا۔

Scroll to Top