مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں4.08فیصد اضافہ ہوا، ستمبر2025 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار2.69 فیصد بڑھ گئی ہے۔

اگست 2025 کے مقابلے میں ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کا ڈیٹا جاری کردیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تاستمبرگاڑیوں کی پیداوار میں84.58 فیصداضافہ ہوا، جولائی تاستمبرٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں 35.38 فیصد  اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی دوران سیمنٹ سیکٹرکی پیداوارمیں15.32فیصدکااضافہ ریکارڈ ہوا، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فوڈ گروپ کی پیداوار6.94فیصد بڑھ گئی،جولائی تا ستمبر ٹوبیکو 2.48 اور ملبوسات کی پیداوار میں 2.43 فیصد اضافہ ہوا۔

لیدر2.14،پیپربورڈ5.34 اورربڑکی مصنوعات کی پیداوار14.10 فیصدبڑھیں،جولائی تاستمبرمیں مشینری اورآلات کی پیداوار14.15فیصدتک گرگئی ہے۔

اسی مدت میں فرنیچرکی پیداوار میں22.26فیصدکمی ہوئی،کیمیکلزمصنوعات4.38اورآئرن واسٹیل کی پیداوار3.52فیصدگرگئی ہیں

Scroll to Top