اسلام 24/7کے مطابق انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کی جانب سے ملک بھر میں ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
لاہور، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ اور گلگت بلتستان سمیت چھوٹے اور بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔
لاہور میں مرکزی ریلی مسجد شہداء سے پنجاب اسمبلی تک نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔
ریلی میں ہزاروں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی
رہبرِ مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای، انقلابِ اسلامی اور برادر ہمسایہ اسلامی ملک ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف اظہارِ بیزاری کیا۔