پاکستان تحریک انصاف کا ملک گیر یوم احتجاج کامیاب یا ناکام ؟

 پاکستان تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ، کوئٹہ، پشاور ، نوابشاہ ،عمرکوٹ ، ایبٹ آباد ، چترال ، بنوں وزیرستان سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی ۔

ادھر پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ پہیہ جام ہی جام ہوگیا ہے۔ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور پی ٹی آئی کی کال کو بری طرح مسترد کر دیا ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک نے پہیہ جام ہڑتال کی کال کو مسترد کردیا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اتوار کو بھی شہریوں نے اپنی دکانیں کھولیں، اسلام آباد سانحہ پر کراچی کے شہری افسردہ تھے۔

اس سے پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمحمود اچکزئی نے کہا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، ظلم کے خلاف ہم سب نے متحد ہونا ہے، ہم کسی کو پاکستان ڈبونے نہیں دیں گے۔

سینیٹ آف پاکستان میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جب تک عوام کے نمائندے اوپر نہیں آتے ظلم ختم نہیں ہوگا،آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی منائیں گے۔

Scroll to Top