پریس کانفرنس کے دوران عجیب آواز: امریکی وزیرِ دفاع مذاق کا نشانہ بن گئے

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب بحث کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ 6 اپریل 2026 کو کی گئی ان کی ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران وائرل ہونے والی ویڈیو ہے۔

انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین اس ویڈیو کلپ کو تیزی سے شیئر کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دورانِ تقریر ایک ایسی آواز سنائی دی جو بظاہر ’ریح خارج‘ ہونے کی معلوم ہوتی ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ کی اس ویڈیو کو کینیا میں موجود ایرانی سفارت خانے نے بھی شیئر کیا اور ساتھ میں طنزیہ لکھا: ”آبنائے کھل گئی“۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ پیٹ ہیگسیتھ کی وائرل ہونے والی ویڈیو اصلی ہے یا اس میں کوئی ترمیم کی گئی ہے۔

تاہم، اس واقعے نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور لوگ اسے مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔

اس وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وزیرِ دفاع امریکی حکومت کے عسکری موقف اور ایران کے خلاف ممکنہ حملوں پر بات کرنے کے لیے پوڈیم پر آئے تو اسی دوران ایک ناگوار آواز سنائی دیتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس مخصوص حصے کو کاٹ کر اسے مزاحیہ ویڈیوز اور میمز کی شکل دے دی ہے۔

ایک ’ایکس‘ صارف نے طنزیہ لکھا کہ ”ہیگستھ نے آبنائے ہرمز پر ایسی شدید بمباری کی کہ اسے ملیامیٹ کر کے رکھ دیا“۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ایران کے حسِ مزاح کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی ہونے کو باوجود وہ ایران کی حسِ مزاح سے لطف اٹھاتے ہیں۔

Scroll to Top