سرکاری سکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو جائے گی۔
سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت دی جائے گی۔
رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے، جن میں گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے عازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے بعض عازمین سے پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے مزید رقم طلب کی ہے۔