ٹرمپ کے حامی اہتشام الہیٰ ظہیر کے خلاف وی لاگ کیوں کیا وی لاگر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ہری پور تھانہ سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پر اہل حدیث مکتبہ فکر کے علماء کے خلاف وی لاگ کرنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم میثم عباس ولد منظور حسین شاہ سکنہ منکراء حال چوکی پولیس کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے اسے سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی شخصیات اور مکاتب فکر کے خلاف نفرت انگیز یا توہین آمیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔