نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کرکے پھنسا دیا، مشاہد حسین سید

 سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران جنگ سے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوا، جنگ کی وجہ سے عالمی اقتصادی اور توانائی بحران بڑھ گیا ہے۔

خصوصی گفتگو میں سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا کہ تلسی گبارڈ پاکستان سے متعلق جھوٹ بول رہی ہیں، نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کرکے پھنسا دیا، چین خوش ہے کہ ایران نے جنگ کو ہینڈل کرلیا۔

گریٹر اسرائیل کو روکنے کیلئے مسلم امہ کو اکٹھا ہونا پڑے گا، مسلم ممالک کے عوام کا موقف واضح ہے لیکن حکمران خوف میں کانپ رہے ہیں، او آئی سی کا جاری ہونیوالا اعلامیہ مسلم امہ کا نہیں چند اسلامی ممالک کا ہے، ایران چاہتا ہے کہ خلیجی ممالک کی سرزمین ایران کیخلاف استعمال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ روس کو کمزور کرنے کیلئے یوکرین کی مدد کر رہا ہے، روس اور چین اگر ایران کی مدد کر رہے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔

Scroll to Top