ماہ رمضان کا پہلے دن؛ رہبر انقلاب کی موجودگی میں “محفل انس با قرآن”

اسلام 24/7کے مطابق  ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں “محفل انس با قرآن کریم” منعقد ہوئی۔

یہ روح پرور تقریب حسینیه امام خمینی میں عصر کے وقت منعقد ہوئی۔

جس میں ایران کے ممتاز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قاریوں اور اساتذہ نے شرکت کی اور آیات کلام پاک کی تلاوت سے سماں باندھا۔

محفل میں رہبر معظم نے بھی شرکت کی اور تلاوت قرآن کے عمدہ معیار پر قاریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے قرآن کریم سے انس و تعلق کو اسلامی معاشرے کی روحانی طاقت قرار دیا۔

Scroll to Top