نجف اشرف میں قائم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے مرکزی دفتر نے رواں سال 1447 ہجری کے لیے زکوٰۃِ فطرہ کی کم از کم رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، زکوٰۃِ فطرہ (فطرانہ) فی کس 2000 عراقی دینار مقرر کی گئی ہے۔ یہ رقم بنیادی طور پر آٹے کی قیمت کے متبادل کے طور پر تعین کی گئی ہے۔
اعلامیے میں مؤمنین سے تاکید کی گئی ہے کہ مقررہ رقم کے مطابق فطرانہ ادا کریں تاکہ محتاج افراد اور مستحقین تک اس کا فائدہ پہنچ سکے۔
یہ اعلان ہر سال کی طرح رمضان المبارک کے قریب ہی کیا گیا ہے تاکہ فطرانہ بروقت ادا کیا جا سکے۔