سکردو میں تاریخ رقم، اہلسنت نوجوان کی نماز جنازہ شیعہ عالم دین نے پڑھائی

۔ سکردو میں آج اس وقت تاریخ رقم ہو گئی جب ایک اہلسنت نوجوان کی نماز جنازہ شیعہ عالم دین نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ سنی دونوں مسالک کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سکردو میں اہلسنت نوجوان طارق غازی جو آج وفات پا گیا تھا کی نماز جنازہ شیعہ عالم دین علامہ شیخ محمد علی مظفری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ اور سنی دونوں شریک ہوئے۔

بین المسالک ہم آہنگی اور محبت و رواداری کی یہ اعلیٰ مثال پورے ملک کیلئے نمونہ عمل بن گئی۔ عوامی و سیاسی حلقوں، سوشل میڈیا پر اس تاریخ ساز لمحے کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

صارفین کے مطابق بلتستان میں شیعہ سنی بھائیوں کی طرح رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ، درد میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ دیگر علاقوں کو بلتستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top