امریکی حکام کے مطابق خلیج فارس کے علاقے میں جمعے کے روز امریکی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ بھی تباہ ہوا تاہم اس میں سوار واحد پائلٹ بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دو امریکی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کا وار تھاگ لڑاکا طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہوا، یہ واقعہ تقریباً اسی وقت پیش آیا جب ایران میں امریکی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا گیا تھا۔
حکام کے مطابق واقعے میں ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
امریکی حکام نے طیارے کے حادثے کی وجوہات اور درست مقام سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔