اسلام 24/7کے مطابق جنوبی لبنان کے مضافاتی علاقے الحدث میں میڈیکل کمپلکس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک حقیقی توانائیوں کا مالک ہے اور اس نے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کراکے اپنی خودمختاری کو محفوظ رکھا ہے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل امریکی اسرائيلی جارحیت کو ملک کا اصل مسلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت فوجی طاقت، عوامی اتحاد اور سیاسی حکمت عملی کے بغیر جارحیت کا سدباب ممکن نہیں۔
ملکی مسائل کے حل کا واحد راستہ یہ ہے کہ پوری قوم جارحیت کے خلاف مزاحمت کے لیے متحدہ ہوجائے۔