چھ ماہ پہلے جب امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کئے تھے تو اس کیلئے بھی بنکر بم استعمال کئے تھے ایک بار لبنان میں استعمال کیا گیا۔یہ ایسے بم ہیں جو زیر زمین جاکر کئی میٹرز تک تباہی مچادیتے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ امریکہ نے جو اتنا زیادہ بم ایران کے خلاف استعمال کئے تھے ان میں سے کچھ ایسے بھی تھے جو پھٹ نہیں سکے تھے
ایران ان بموں کو جمع کیا ہے انہیں ریورس انجینئرنگ کے ذریعے ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے اور اب ایران بھی اس قابل ہوگیاہے کہ وہ امریکہ کی طرح بنکر بسٹر بم استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بنکر بسٹر بم کا گزشتہ دو سالوں میں دو بار استعمال کیا گیا ہے ایک بار لبنان میں کیاگیا ہے جب لبنانی مجاہدین کے رہنما کو مارنے کیلئے بھی بنکر بسٹربموں کا استعمال کیا تھا۔
بنکر بسٹر بموں کو خلیجی جنگ کے دوران بنایا گیا تھا یہ 5,000 پانڈ وزنی بم لیزر گائیڈڈ سسٹم کے ذریعے عسکری بنکروں کو تباہ کرنے کیلیے تیار کیا گیا۔
یہ کنکریٹ یا زمین کو پار کر کے اندرونی طور پر بھاری نقصان پہنچانے کیلیے دھماکا کرتا ہے۔۔ جنیوا کنونشن کے تحت ان بموں کا استعمال گنجان آباد علاقوں میں ممنوع ہے۔اس کے باوجود یہ لبنان اور ایران میں استعمال کیا گیا
۔ڈاکٹر ابو مریم نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر چالیس سے پابندیاں لگائی ہوئی ہیں آئے روز ایران میں امریکی مداخلت کے بعد ہنگانے کھڑے ہوجاتے ہیں اس سب کے باوجود ایران ایک طاقت بن چکا ہے ایران کی میزائل طاقت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے ہی آگے بڑھتے جارہے ہیں۔
عالمی مبصرین نے اسے ایران کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی بیان دیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل ہیں کہ جو امریکا تک پہنچ جائیں گے