ایران سے رپورٹ 2


اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب صہیونی ریاست کے بزدلانہ حملے کے بعد دو اہم چیزیں دیکھنے میں آئی ہیں
ایک طرف پندرہ گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایران نے اپنے دفاعی سسٹم کو دوبارہ کا آمد بنایا اور ملکی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے جن میں سے ایک کے پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری طرف ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس وقت تک کا سب سے بڑا میزائیلی حملہ کیا ہے جس میں کچھ جدید میزائیل استعمال کئے گئے ہیں جنہوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
بعض زرائع کے مطابق تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کا اقرار خود صہیونی میڈیا کررہا ہے۔
خبریں ہیں کہ اس حملے میں صہیونی بحریہ کا سرغنہ بھی مارا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی زرائع کا کہنا ہے کہ یہ آغاز ہے اور جب تک انتقام پورا نہیں ہوجاتا یہ حملے جاری رہیں گے۔ اگلے حملے کے لئے دو ہزار میزائلوں کا دستہ بالکل تیار ہے جسے کسی وقت بھی اہداف کی جانب روانہ کردیا جائے گا۔

حجت الاسلام یوشع ظفر حیاتی
قم المقدسہ

Scroll to Top