ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی مجاہدین کا اسرائیل پر دوسرا حملہ

امریکا اسرائیل کی ایران پر جنگ مسلط کرنے کے بعد یمنی مجاہدین نے یمن سے آج دوسری بار اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔

 ہفتے کے روز جنگ میں داخل ہو کر اسرائیل پر میزائل داغے جس نے مشرق وسطیٰ میں تنازع کو اور بڑھا دیا ہے۔

یمن سے ہونے والا یہ تازہ ترین حملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ایک دن بعد ہوئے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران “براہ راست اور بالواسطہ” بات چیت کر رہے ہیں اور یہ کہ ایران کے نئے رہنما “زیادہ سمجھدار ہیں”۔

پاکستان، جو تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے، نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں “بامعنی مذاکرات” کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس کا مقصد ایک ماہ سے جاری ایران جنگ کو ختم کرنا ہے۔

 

Scroll to Top