ایران کے خطے میں امریکی دہشتگردوں کے اڈوں پر حملے جاری! سعودیہ میں امریکی اڈے حملہ میں12زخمی

ایران کے خطے میں امریکی دہشتگردوں کے اڈوں پر حملے جاری سعودیہ میں امریکی اڈے حملہ میں12زخمی ہوگئے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے حملوں میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے۔

جمعہ کے روز سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں موجود امریکی بیس پر ہوئے حملے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ اڈے پر موجود ایندھن بھرنے والے کئی امریکی طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 300 سے زائد امریکی فوجی زخمی اور 13 ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایران کی طرف سے اسرائیل پر بھی تین بڑے میزائل حملے کیے گئے۔

یہ حملہ اُس وقت ہوا جب وہ یہ فوجی سعودی ایئر بیس میں ایک عمارت کے اندر موجود تھے۔

ذرائع نے نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ یہ حملہ ایک میزائل اور کئی ڈرونز کے ذریعے کیا گیا اس میں کئی فضائی ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Scroll to Top