امریکی مسخرے صدر کا ایک اور چٹکلہ ایران نے مجھے سپریم لیڈر بنانا چاہا، مگر میں نے انکار کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی سیاسی مزاحیہ صلاحیتیں ثابت کر دیں۔ پہلے وہ کہتے تھے کہ “مجھے پوپ بنا دو!”، پھر کہتے کہ “مجھے سپریم لیڈر کے انتخاب والی کمیٹی میں شامل کرو!” اور اب تازہ دعویٰ ہے کہ ایران کی قیادت نے غیر رسمی طور پر مجھے سپریم لیڈر بنانے کی پیشکش کی تھی!

ٹرمپ نے فوراً انکار کرتے ہوئے کہا:

“کسی بھی ملک کی قیادت سے زیادہ مشکل کام ایران کی قیادت ہے، میں اس میں دلچسپی نہیں رکھتا!”

دنیا کے لوگ حیران ہیں کہ آخر ٹرمپ خود کو کون سا عالمی ٹائٹل جیتتا دیکھنا چاہتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر تو صارفین نے طنزاً لکھ دیا:

“ٹرمپ ہر ہفتے نئی شغل کی تلاش میں ہیں: کبھی پوپ، کبھی سپریم لیڈر، کبھی کمیٹی ممبر… اگلی بار شاید وہ چاند کے صدر بننے کا اعلان کریں!”

یوں لگتا ہے کہ ٹرمپ کی سیاست بھی ایک مزاحیہ شو ہے، اور دنیا کے لوگ صرف یہ دیکھ کر ہنس رہے ہیں کہ کون سا عالمی لقب اگلا ان کے سر پر چڑھتا ہے۔

Scroll to Top