اسلام247 :یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، ایسے وقت میں جب اسرائیل کو غزہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر تنہائی اور اندرونی دباؤ کا سامنا ہے۔
ملاقات سے قبل ٹرمپ نے نیویارک میں عرب اور مسلم رہنماؤں کے ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ مشرق وسطیٰ امن کے لیے “کچھ خاص ہونے والا ہے”۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “ہم یہ کام کر دکھائیں گے”، جبکہ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ “غزہ میں جنگ ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں”۔
یہ بھی پڑھیں : سی این این کا اعتراف: اسرائیل عالمی سطح پر تنہائی کا شکار
ماہرین کے مطابق نیتن یاہو کے پاس ٹرمپ کے منصوبے کو ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں کیونکہ امریکا اور ٹرمپ تقریباً واحد اتحادی رہ گئے ہیں۔