ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی

اسلام247: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 9ویں بار ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

میچ کی جھلکیاں

پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوئی، ہدف 147 رنز تھا۔

بھارت نے مطلوبہ اسکور 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

 بھارت کی بیٹنگ

تلک ورما ناقابل شکست 69 رنز (3 چوکے، 4 چھکے) کے ساتھ سب سے نمایاں رہے۔

شیوم دھوبے نے 33 اور سنجو سیمسن نے 24 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

ٹاپ آرڈر فلاپ: ابھیشک شرما 5، شبمن گل اور کپتان سوریا کمار یادو ایک، ایک رن پر آؤٹ۔

پاکستان کی باؤلنگ

فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

حارث رؤف 3.4 اوورز میں 50 رنز دے کر سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔

پاکستان کی اننگز

صاحبزادہ فرحان 57 رنز اور فخر زمان 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

باقی بیٹرز بری طرح ناکام، کوئی بھی دوہرے ہندسے میں نہ جا سکا۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 4 وکٹیں، جب کہ اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ اور وارون چکراورتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 ٹیم اپ ڈیٹس

بھارت کو بڑا دھچکا: ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث باہر، ان کی جگہ رنکو سنگھ شامل ہوئے۔

پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صاحب زادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، محمد نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد۔

بھارت کی پلیئنگ الیون

سوریا کمار یادو (کپتان)، ابھیشک شرما، شبمن گل، تلک ورما، سنجو سیمسن، شیوم دھوبے، رنکو سنگھ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، وارون چکراورتی۔

Scroll to Top