اسلام247: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے معرکے، پاکستان اور بھارت کے فائنل میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کو میچ کے آغاز پر بڑا دھچکا لگا ہے، آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ رنکو سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم میں مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ڈراپ کر کے جسپریت بمراہ اور شیوم دھوبی کو شامل کیا گیا ہے۔
🇵🇰 پاکستان کی پلیئنگ الیون
سلمان علی آغا (کپتان)
فخر زمان
صاحب زادہ فرحان
صائم ایوب
محمد حارث
محمد نواز
حسین طلعت
فہیم اشرف
شاہین شاہ آفریدی
حارث رؤف
ابرار احمد
پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
🇮🇳 بھارت کی اہم تبدیلیاں
ہاردیک پانڈیا (انجری کے باعث باہر)
رنکو سنگھ (اسکواڈ میں شامل)
جسپریت بمراہ اور شیوم دھوبی کی واپسی
ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا ڈراپ