ایران: میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا دعویٰ: 12 روزہ جنگ میں 16 سے زائد اسرائیلی پائلٹ ہلاک

اسلام247 : آیتُ اللہ سید علی خامنہ ای کے سینئر فوجی مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ کے دوران 16 سے زائد اسرائیلی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایران کو چند کمزوریوں کا سامنا رہا، مگر چوتھے دن کے بعد معاملہ بدل گیا اور آخر میں طاقت کا توازن ایران کے حق میں پلٹ گیا۔ ان کے مطابق آخری مراحل میں ایران نے برتری قائم کر لی۔

صدرِ دفاعی آپریشنز کے سابق مشیر نے بتایا کہ دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، بجلی گھروں اور دیگر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث اسرائیل اپنے طے شدہ مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

جنرل صفوی نے واضح کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بحال اور وسعت دے رہا ہے اور اگر دوبارہ کوئی جارحانہ اقدام کیا گیا تو ایران پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی انتظامات اور ردِ عمل کی تیاری جاری رہے گی تاکہ مستقبل میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

Scroll to Top