پاکستان: سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز، پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

اسلام247 : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، بیجنگ میں پاک چین مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے یقین ظاہر کیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے اگلے دس برسوں میں عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں پاکستان کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے، صنعتی تعاون بڑھانے اور ٹیکنالوجی پر مبنی شراکت داری قائم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان چین کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے برآمدی شعبے کو مضبوط بنائے گا۔ دونوں ممالک نے آئی ٹی، روبوٹکس، فن ٹیک اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سی پیک کے مستقبل کے ہنر سے متعلق پروگرام پر بھی بات چیت کی ہے۔

Scroll to Top