اسلام247 : بنگلہ دیشی صدر محمد یونس نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی اس رپورٹ سے اتفاق کرتا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیاں واضح طور پر نسل کشی ہیں اور یہ مظالم پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو رہے ہیں۔
صدر محمد یونس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ غزہ کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کے دوست ممالک فوراً اپنی حمایت پر نظرِ ثانی کریں اور فوری جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ انسانی المیہ کو روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ کے وزیراعظم کا اسرائیل پر کڑا مؤقف: غزہ جنگ کو انسانی وقار پر حملہ قرار دے دیا
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے انسانیت نے اس جارحیت کو روکنے کے لیے وہ ضروری اقدامات نہیں کیے جو کرنا چاہیے تھے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو نہ آنے والی نسلیں اور نہ ہی تاریخ ہمیں معاف کرے گی۔ ہم فی الوقت ایک براہِ راست نسل کشی دیکھ رہے ہیں، اس لیے فوری اور مؤثر مداخلت وقت کی ضرورت ہے۔
صدر نے زور دے کر کہا کہ فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد تک مکمل رسائی فراہم کی جائے تاکہ نہتے فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔