ایران میں دوبارہ جوہری معائنوں کا آغاز، آئی اے ای اے کا اعلان

اسلام247 : المیادین کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے باعث ایران کی جوہری تنصیبات پر معائنوں میں جو تعطل آیا تھا، وہ ختم ہو گیا ہے اور ایران میں دوبارہ معائنوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ایٹمی توانائی ایجنسی نے مزید کہا کہ معائنہ جات خفیہ ہیں اور ہم معائنہ شدہ مقامات کے بارے میں اطلاع فراہم نہیں کر سکتے، تاہم ہم تصدیق کرتے ہیں کہ یہ معائنے اس ہفتے انجام پائے ہیں۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے گزشتہ منگل کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک اہم دستاویز پر دستخط کیے۔ اس معاہدے میں تہران اور ایجنسی کے درمیان نئے تکنیکی تعاون کا طریقہ کار شامل ہے۔

رافائل گروسی نے اس موقع پر کہا تھا: “ہم ایران کے ساتھ ایک تکنیکی دستاویز تک پہنچ گئے ہیں جو معائنوں کی اطلاع دہی اور ان پر عمل درآمد سے متعلق ہے۔”

Scroll to Top