ایرانی سفارتخانہ بیروت: شہید سید حسن نصراللہ کی برسی، مزاحمت کے عہد کی تجدید

اسلام247 : بیروت میں ایرانی سفارت خانہ نے شہید سید حسن نصراللہ کی برسی پر خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس دن کو مزاحمت کے مشن سے تجدیدِ عہد قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین اور ان کے وفادار ساتھیوں کی برسی کے ایام حسرت سے گزر رہے ہیں۔

سفارتخانے نے شہید سید حسن نصراللہ کو ایک غیر معمولی سپہ سالار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد فکر افراد کے دل جیت لیے، وہ آزادی کی علامت اور فتوحات کے معمار تھے جنہوں نے دشمنوں کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان، ایران اور پورے خطے کی عوام اس موقع پر متحد ہو کر سید حسن نصراللہ کے راستے پر چلنے اور مزاحمت کے نظریے کے ساتھ وابستگی کا عہد تازہ کریں گے، تاکہ نئی فتوحات کی بنیاد رکھی جا سکے۔

Scroll to Top