اسلام247 : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانگی سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر پزشکیان نے ملاقات کے دوران اپنے دورۂ نیویارک اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے متعلق امور پر رہبر معظم کو آگاہ کیا۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر پزشکیان کو اہم رہنمائی اور ہدایات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔