اسلام247 : غزہ امدادی کاروان “صمود” پر صہیونی ڈرونز کی پرواز، سنگین خدشات پیدا
بین الاقوامی کمیٹی برائے خاتمہ محاصرہ غزہ کے مطابق عالمی کاروان “صمود” کے جہازوں پر صہیونی جاسوس ڈرونز کی پرواز نے تشویش بڑھا دی ہے۔
کمیٹی نے بتایا کہ صہیونی ڈرونز بارہا بیڑے کے اوپر پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، بعض ڈرونز کشتیوں کے نہایت قریب تک آگئے جسے انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام نے قافلے کے تحفظ کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔
کاروان کے ایک رکن نے تصدیق کی ہے کہ بیڑا فی الحال ایک مقام پر رکا ہوا ہے اور جہازوں میں ریڈ الرٹ نافذ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے صمود بیڑے کے ساتھ نیا بحری قافلہ روانہ
یاد رہے کہ عالمی کاروان “صمود” رواں ماہ کے آغاز میں اسپین کے شہر بارسلونا سے روانہ ہوا تھا، جس کا مقصد غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا اور ناکہ بندی کو توڑنا ہے۔ سفر کے دوران دنیا کے مختلف خطوں سے مزید جہاز بھی اس بیڑے میں شامل ہوچکے ہیں۔