اسلام247 : نیویارک میں ایران اور یورپی وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات متوقع
تہران کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اور تين یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات متوقع ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گی۔
ایرانی وزیر خارجہ اتوار کے روز صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوچکے ہیں، جہاں وہ جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پیر یا منگل کو ہونے کا امکان ہے۔