ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا نیو یارک کا اہم دورہ، اقوام متحدہ سے خطاب کل ہوگا

اسلام247 : ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کو نیو یارک روانہ ہوں گے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کو نیو یارک کا دورہ کریں گے۔

صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ صدر پزشکیان منگل کے روز نیو یارک روانہ ہوں گے، جہاں وہ مختلف عالمی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔

سنائی کے مطابق، صدر پزشکیان بدھ کی صبح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران و روس کا تعاون —ایرانی صدر پزشکیان: یک قطبی دور ختم ہوچکا ہے 

دورے کے دوران ایرانی صدر کی دیگر ممالک کے سربراہان کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترس سے بھی ملاقات کریں گے۔

Scroll to Top