امریکی صدر ٹرمپ کی طالبان کو بگرام ایئر بیس واپس نہ کرنے پر سنگین دھمکی

اسلام247 : امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بگرام ایئر بیس اُن لوگوں کو واپس نہیں دی گئی جنھوں نے اسے بنایا یعنی امریکا، تو بہت برا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بیان اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کی ایک پوسٹ میں لکھا اور بعد ازاں صحافیوں سے بھی اسی اشارے میں بات کی، جس میں اُنھوں نے بگرام کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے بگرام ایئربیس امریکا کو دینے کا امکان مسترد کرد

2021 میں امریکی انخلا کے بعد بگرام ایئر بیس طالبان کے کنٹرول میں آگئی جبکہ طویل عرصے تک یہ ایئر بیس امریکی آپریشنز کا مرکز رہی۔ اس ایئر بیس کی بحالی یا امریکی دسترس دوبارہ حاصل کرنے سے متعلق ٹرمپ نے طالبان کو بڑی دھمکی دی کہ اگر یہ ایئر بیس امریکا کو واپس نہ دی گئی تو بہت برا ہوگا۔

Scroll to Top