اسلام247 : ایران کا اعلان — یورپی اقدامات کے بعد عالمی جوہری ایجنسی سے تعاون معطل
ایران نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی حالیہ کارروائیوں کے بعد عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ عملی تعاون معطل کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل کی مہم جوئیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے عالمی ایجنسی کے ساتھ جاری تعاون کے باوجود، یورپی ممالک کے “غیر تعمیری اقدامات” نے ایران کو مجبور کیا ہے کہ وہ عملی تعاون روک دے۔
اعلیٰ کونسل نے وزارتِ خارجہ کو یہ بھی ہدایت دی کہ ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ ایران کا مؤقف موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔