انصاراللہ کا اعلامیہ: غزہ کی حمایت میں نئے ہتھیار، اسرائیل کو سخت نتائج کا انتباہ

اسلام247 : یمنی تحریک انصاراللہ کا اعلان — غزہ کی حمایت میں نئے ہتھیار میدان میں، صہیونی حکومت کو جلد سخت نتائج بھگتنا ہوں گے

انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ غزہ کی حمایت کے لیے نئی نوعیت کے ہتھیار میدان میں لائے گئے ہیں اور صہیونی حکومت کو جلد سخت اور حیرت انگیز نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

الاسد نے اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاتز کی حالیہ دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب یمنی افواج کی مسلسل کارروائیوں کے دباؤ میں شکست کھا چکا ہے اور ان کی دھمکیاں انصاراللہ کو خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی حمایت میں ان کی مزاحمت نسل کشی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

انصاراللہ کے ایک اور سیاسی عہدیدار محمد الفرح نے بھی کاتز کے بیانات پر ردعمل ظاہر کیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پہلے اپنی بندرگاہوں اور سمندری حفاظتی امور درست کرے، پھر دھمکیاں دے۔ الفرح نے دعویٰ کیا کہ یمنی حملوں کے خوف سے اسرائیل بعض سمندری آپریشنز میں دوسروں کے پرچم استعمال کرنے پر مجبور ہے۔

الاسد نے واضح کیا کہ نئی ہتھیاروں کی نوعیت جنگی میدان میں صہیونی حکام کے لیے غیر متوقع ثابت ہوگی اور “سرپرائز” دیا جائے گا، تاہم انہوں نے اس بارے میں تکنیکی یا تفصیلی معلومات افشاء نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں :انصاراللہ یمن کے رہنما عبدالملک الحوثی کا عرب سربراہی اجلاس کے کمزور نتائج پر شدید تنقید۔ 

Scroll to Top