ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کی سلامتی کونسل نے قرارداد مسترد کردی

اسلام247 : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 9 ارکان نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کی توسیع کے حق میں ووٹ دینے کی بجائے مخالفت کی۔ صرف چار ارکان نے حمایت کی جبکہ دو نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔

مخالفت میں ووٹ ڈالنے والوں میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، یونان، ڈنمارک، سلووینیا، پاناما، سیرا لیون اور صومالیہ شامل تھے، جبکہ حمایت میں چین، روس، پاکستان اور الجزائر نے ووٹ دیئے۔ جنوبی کوریا اور گیانا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں :روسی تیل خریدنا بند اور ماسکو پر پابندیاں عائد کریں، ٹرمپ کا نیٹو ممالک پر زور

المیادین کے مطابق، جنوبی کوریا کی جانب سے پیش کردہ مسودہ مسترد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم فعال رہے گا اور ایران پر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کا راستہ کھلا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی پابندیاں 28 ستمبر سے بحال ہوں گی۔

اسنیپ بیک میکانزم کے طریقہ کار اور عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایران پر پابندیوں کے خاتمے کو جاری رکھنے والی قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔

فرانس پریس نے بھی خبر دی ہے کہ سلامتی کونسل نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے سے اتفاق کیا ہے۔

Scroll to Top