اسپین کا انتباہ: اسرائیل کی شرکت کی صورت میں ورلڈ کپ سے دستبرداری کا امکان

اسلام247 : اسپین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شامل ہوئی، تو امکان ہے کہ اسپین کی ٹیم اس عالمی مقابلے سے دستبردار ہوجائے۔

اطلاعات کے مطابق، یہ فیصلہ سیاسی وجوہات اور موجودہ خطے کے حالات کے پیشِ نظر کیا جارہا ہے۔

اسپین کے اہلکاروں نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، لیکن اسرائیل کی شرکت کی صورت میں عدم شرکت کے امکانات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں :چار ہزار فنکاروں کا اسرائیلی پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

Scroll to Top