جنوبی غزہ: بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

اسلام247 : جنوبی غزہ میں بم دھماکا، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

جنوبی غزہ کے شہر رفح میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترکیہ کی انادولو ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ صبح 9:30 بجے کے قریب رفح کے جنینا محلے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ دھماکے کے وقت ایک بکتر بند فوجی گاڑی دیگر دو گاڑیوں کے ساتھ گزر رہی تھی کہ ان میں سے ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک افسر اور تین فوجی شامل ہیں، جن کی شناخت درج ذیل ہے:

میجر عمری چائی (26 سال)

لیفٹیننٹ ایران شیلم (23 سال)

لیفٹیننٹ ایتان (22 سال)

لیفٹیننٹ رون ایریلی (20 سال)

فوج نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تین اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج رفح میں کارروائی کر رہی تھی، جہاں حالیہ دنوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

Scroll to Top