اسلام247 : چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی
پاک-افغان سرحدی علاقے چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چمن عبداللہ چیمہ کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور محرکات معلوم کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان: کیچ بلوچستان میں بارود سے بھری گاڑی کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق
محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔