اسلام247 : بلوچستان کے ضلع کیچ میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے میں ایک جاں بحق، متعدد زخمی
بلوچستان کے ضلع کیچ میں قومی شاہراہ پر بارودی مواد سے بھری گاڑی کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
یہ دھماکا کنچتی دشت کے مقام پر اس وقت ہوا جب بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا پتا لگایا جا سکے۔