اسلام247 : غزہ میں مجاہدین کا مرکاوا ٹینک پر حملے کا دعویٰ، اسرائیلی فوج میں کمزوری بے نقاب
فلسطینی مزاحمتی گروپ مجاہدین بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جوانوں نے مشرقی غزہ کے علاقے زیتون محلہ میں صہیونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا۔
تنظیم کے بیان کے مطابق کارروائی غزہ شہر کے مشرقی علاقے میں کی گئی، تاہم اب تک اس واقعے سے متعلق مزید تفصیلی شواہد یا تصاویر سامنے نہیں آ سکیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج اور مزاحمتی گروہوں کے درمیان جھڑپیں اور چھاپہ مار کارروائیاں معمول کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک، 11 زخمی، دونوں حملہ آور مارے گئے
عبرانی روزنامہ “معاریو” کے عسکری تجزیہ نگار آوی اشکنازی نے اعتراف کیا کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں ہونے والی ایک کارروائی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔ ان کے مطابق اس واقعے نے اسرائیلی فوج کے اندرونی کمزوریوں کو نمایاں کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے اپنی جنگی صلاحیتوں کو ثابت کرتے ہوئے یہ دکھایا ہے کہ اس کے جنگجو اسرائیل کے جدید فوجی سازوسامان کے باوجود مؤثر حملے کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔