اسلام247 : گزشتہ سال 82 ہزار اسرائیلی شہری مقبوضہ علاقوں سے ہجرت کر گئے
ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال بڑی تعداد میں اسرائیل کے باشندے مقبوضہ علاقے چھوڑ گئے ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی محکمۂ شماریات نے بتایا کہ سال 2024 کے دوران تقریباً 82 ہزار افراد نے اسرائیل سے ہجرت کی، جبکہ اسی عرصے میں صرف 31 ہزار افراد اسرائیل میں داخل ہوئے۔ اس طرح تارکین وطن کی تعداد نئے آنے والوں سے کئی گنا زیادہ رہی۔
مغربی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں بڑی تعداد میں مصنفین اور ٹی وی پروڈیوسرز بھی ملک چھوڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے بعد بڑھتی ہوئی ثقافتی پابندیوں اور آزادی اظہار پر قدغنوں کے خدشات کے باعث یہ رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔