اسلام247 : روسی صدر پوٹن اور بھارتی وزیر اعظم مودی کی ٹیلیفونک گفتگو، تعلقات کو “اعتماد اور دوستی” پر مبنی قرار
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بدھ کے روز ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دباؤ کے باوجود ماسکو اور نئی دہلی کے مابین دوستانہ روابط پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی باعث خوشی ہے۔
کریملن کے مطابق، صدر پوٹن نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے گفتگو میں روس۔بھارت تعلقات کو “اعتماد اور دوستی” پر مبنی قرار دیا۔ پوٹن نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت آزاد اور خودمختار پالیسی پر گامزن ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کا اعلان، مودی کا سخت ردعمل
مزید برآں، دونوں رہنماؤں نے روس۔بھارت خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس میں مودی کا نمایاں کردار ہے۔