اسلام247:روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو نے بغداد میں اپنے دورۂ عراق کے دوران کہا کہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں جاری بے مثال قتل عام کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست تصادم ہوا تو پورا خطہ ایک نئی اور وسیع جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ شویگو نے شام، لبنان اور یمن میں بڑھتی کشیدگی کو بھی باعثِ تشویش قرار دیا۔
روسی سیکریٹری نے مزید کہا کہ ماسکو دہشت گردی اور منشیات کے خلاف جدوجہد میں عراق کی حشد الشعبی کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
بیان کے مطابق شویگو کی بغداد آمد کے بعد ان کی عراقی سیاسی و عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں، جن میں سکیورٹی تعاون کے فروغ، دو طرفہ تعلقات کی توسیع اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔