اسلام247:صہیونی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ مصر کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور قاہرہ-تل ابیب کشیدگی کے باعث مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔
اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے سابق افسر اور صہیونی امور کے ماہر تال اورتان نے کہا ہے کہ اسرائیلی خفیہ اداروں کو مصر پر گہری نظر رکھنی چاہیے کیونکہ قاہرہ جنگی تیاری کر رہا ہے۔
اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ قاہرہ اور تل ابیب کے سیاسی تعلقات نچلی ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور امن و تعلقات کی بحالی کے معاہدے اب عملاً ختم ہوتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حماس کے رہنماؤں کو مصر میں نشانہ بنانے کی صہیونی کوشش، قاہرہ کا سخت ردعمل
عبرانی اخبارات کے مطابق مصر کی فوجی طاقت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور امریکہ، روس اور چین کے ساتھ ہونے والی وسیع فوجی مشقوں نے اس کی جنگی صلاحیتوں کو مزید تقویت دی ہے۔